مسلم لیگ ن میں بڑی پھوٹ، چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل


مسلم لیگ ن میں بڑی پھوٹ، چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم سے اختلاف کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے وزیر اعظم سے اختلاف ،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

روزنامہ اوصاف نے لکھا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا انکشاف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپنے اور حکومت کے مابین اختلافات کی خبروں کی وضاحت کریں گے اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ دعویٰ کر رہی ہے کہ چودھری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے خفیہ طور پر رابطے میں ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری نثارعلی خان وزارت داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے والے ہیں۔اور انھوںنے طے کر لیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پرانے دوست ہیں۔

وہ باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پرانے دوست ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری