افغانستان؛ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 پاکستانیوں سمیت 26 جنگجو ہلاک


افغانستان؛ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 پاکستانیوں سمیت 26 جنگجو ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں 10 پاکستانیوں سمیت داعش کے 26 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں 10 پاکستانی عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ضلع رودات، کوٹ اور ہیسکا مینا میں نشانہ بنایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ٹھکانوں میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مغربی صوبہ غور میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان نے حملے کیے ہیں اس دوران جوابی کارروائی میں 13جنگجو مارے گئے جبکہ 9زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کا کہنا حملہ مقامی وقت صبح ایک بجے کے قریب ضلع تیوارا میں کیا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں 13جنگجو مارے گئے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ملک میں پرتشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں شہری ہلاکتوں میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری