برطانوی انتہاپسندوں نے شہر مانچسٹر میں مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا


برطانوی انتہاپسندوں نے شہر مانچسٹر میں مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم انتہا پسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پر "نسفت اسلامک سینٹر" کو نذر آتش کردیا۔

برطانوی انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف یہ پہلی دہشتگردی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی نمازیوں پر حملوں کی خبریں عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

مسجد کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں آگ کے شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

 اس واقعے پر برطانیہ کی پوری مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسجد کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پہلے بھی نامعلوم افراد نے مسجد میں خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکے تھے اور عمارت کے باہر پیشاب کیا تھا، جب کہ نئے حملے کے بعد نمازیوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مانچسٹر پولیس نے نفرت پر مبنی جرم کے پہلو سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری