داعشی مفتی: داعشی عناصر مصر اور فلسطین کا رخ کریں


داعشی مفتی: داعشی عناصر مصر اور فلسطین کا رخ کریں

صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے ایک مفتی نے اپنے جنگجووں کو "مہاجرین" کا خطاب دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر اور فلسطین میں "سرزمین موعود" کی جانب سفر اختیار کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے اکثر عرب مہاجر تلعفر صوبے کے مغرب سے راہ فرار اختیار کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تلعفر سے دہشتگردوں کا راہ فرار اختیار کرنے کی وجہ دراصل داعش کی نینوا میں بدترین شکست ہے کیونکہ ان کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش کے ایک مفتی نے اپنے جنگجووں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر اور فلسطین میں سرزمین موعود کی جانب سفر اختیار کریں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ داعشی جنگجو اپنے زیادہ تر کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد نہیں جانتے کہ آگے کیا کرنا ہے اور داعش کی باقیات کا بھی ان کو پتہ نہیں ہے اور یہ بھی نہیں جانتے کہ شام عراق بارڈر بند ہوجانے کے بعد کہاں کا رخ کریں۔

صوبہ کرکوک میں گزشتہ دنوں ذرائع نے کہا تھا کہ داعشی سرغنوں کی تلعفر اور الحویجہ سے اسمگلنگ کی قیمت 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری