قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے فیصلہ


قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے فیصلہ

دوحہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے نقصانات کی تلافی طلب کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر  کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے اپنے نقصانات کی تلافی طلب کرنے کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگا۔

قطری  وزیر تجارت شیخ احمد بن جاسم بن محمد الثانی نے جنیوا میں منعقدہ  عالمی اقتصادی فورم کے صدر کلاوس شُواب اور  عالمی تنظیم تجارت کے ڈائریکٹر جنرل  رابرٹو آزویدو سے ملاقات کے دوران خلیجی بحران پر تبادلہ کرتےہوئے کہا کہ قطر نے تمام قانونی ضوابط پر  عمل درآمد کیا ہے اور  اب ہم پابندی عائد کرنے والے ممالک کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔

الثانی نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ان پابندیوں کی وجہ سے قطر میں جو نقصان پہنچا ہے اس کی زر تلافی کےلیے عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری