ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جواد ظریف


ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تہران کیخلاف نئی پابندیوں سے ایٹمی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہورہی ہے جس کے سبب دوطرفہ تعلقات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے تہران کے خلاف نئی پابندیوں کو جوہری معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے مخصمانہ اقدامات کے ذریعے ایران کی ترقی کو نہیں روک سکتا اور امریکہ دنیا کودہشت گردی کے حوالے سے گمراہ کررہا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جواد ظریف کا کہنا تھا کہ تہران امریکہ کی نئی پابندیوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی حکمت عملی طے کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے مزید 18 ایرانی شخصیات کے خلاف پابندی عائد کرنے کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی قراردیا اور کہا کہ امریکہ اپنے معاندانہ اقدامات کے ذریعہ ایران کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حقیقی اور حقوقی افراد کے خلاف امریکہ کی تازہ ترین پابندیوں کا جائزہ لینے کے بعد مناسب جواب دیا جائیگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہے جسے سکیورٹی کونسل نے منظور کیا ہے لہذا اس معاہدے پر امریکہ کے ساتھ دوطرفہ گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران پر دہشت گردی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  وہ ملک ہے جس نے دنیا میں دہشت گردی کا بیج بویا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور جب ان تنظیموں نے امریکی اہداف کے خلاف عمل کرنا شروع کیا تو امریکہ ان کے خلاف ہوگیا ۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کو غلط ایڈرس دے رہا ہے جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں  کو کہاں سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک دہشتگردوں کے فروغ میں ملوث ہیں جبکہ امریکہ، ایران کے خلاف ایکشن لیتا ہے اور تہران نہیں جانتا کہ امریکہ ایسا کیوں کر رہا ہے؟

جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے ایران سمیت 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف گزشتہ مہینوں سے امریکہ کے منفی اقدامات یقینا ناقابل قبول ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری