مرکل نے العبادی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عراق میں اتحاد پر تاکید کی


مرکل نے العبادی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عراق میں اتحاد پر تاکید کی

جرمن چانسلر نے عراقی وزیراعظم کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عراق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس ملک میں باہمی یکجہتی اور اتحاد پر تاکید کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ حیدر العبادی نے جرمن چانسلر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

عراقی وزیراعظم دفتر کے بیان کے مطابق جرمن چانسلر نے عراق کی حمایت کرتے ہوئے اس ملک میں اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ جرمنی کی طرف سے عراق کی مالی، اقتصادی اور مشاورتی تعاون جاری رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری