پاک فوج کے جوانوں کا پہلا گروہ تربیتی طیاروں کے ہمراہ قطر پہنچ گیا


پاک فوج کے جوانوں کا پہلا گروہ تربیتی طیاروں کے ہمراہ قطر پہنچ گیا

قطر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج کا پہلا دستہ تربیتی طیاروں "سپر مشاق" کے ہمراہ قطر پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوان اور تربیتی طیاروں "سپر مشاق" کا پہلا گروہ قطر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے پاک فوج کے دستے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے  پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی تھی جبکہ نواز شریف نے قطر کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل قطر میں ہونے والے ایئر شو میں سپر مشاق اورجے ایف 17 تھنڈر کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا اور قطر کے امیر نے تربیتی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پاکستان اور قطر کےدرمیان سپرمشاق طیاروں کی خریداری کامعاہدہ طے پاگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا عرصہ قبل کہنا تھا کہ قطر پاکستان سے تربیتی مقاصد کے لیے طیارے خریدرہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قطر کو سپر مشاق تربیتی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ دوحہ میں طے پایا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری