ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا رضا ربانی کو صدر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت


ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا رضا ربانی کو صدر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر کی جانب سے صدر روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں رضا ربانی کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ایرانی اسپیکر کی جانب سے صدر مملکت حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

میاں رضا ربانی نے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے ارسال کئے گئے دعوت نامے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ہمارے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں اور اسی تناظر میں وہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی سے علاقائی اور عالمی مسائل بشمول پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری