امریکہ سپاہ پر پابندیوں سے قبل ایک ہزار کلومیٹر کے اندر اپنے تمام اڈوں کو ختم کرے


امریکہ سپاہ پر پابندیوں سے قبل ایک ہزار کلومیٹر کے اندر اپنے تمام اڈوں کو ختم کرے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ سپاہ اور ایران کیخلاف دفاعی پابندیوں سے قبل خطے میں ایران کے نزدیک ایک ہزار کلومیٹر کے اندر تمام اڈوں کو ختم کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ملک کی میزائل طاقت کے بارے میں کسی سے سمجھوتہ تو دور مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔

مشہد مقدس میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ سپاہ اور ایران کیخلاف دفاعی پابندیوں سے قبل خطے میں ایران کے نزدیک ایک ہزار کلومیٹر کے اندر تمام اڈوں کو ختم کرے۔

انہوں نےکہا کہ ایران کی زمینی، فضائی اور سمندری میزائل طاقت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے میزائل طاقت کو ملکی دفاع کی مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر داغے جانے والے میزائل کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سپاہ نے 18 جون کو مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں داعش کے ایک مرکز اور اسحلے کے گودام سمیت کئی ٹھکانوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا تھا جس میں متعدد داعشیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری