امریکہ میں شدت پسندی میں آئے روز اضافہ؛ فائرنگ سے مزید 16 افراد ہلاک


امریکہ میں شدت پسندی میں آئے روز اضافہ؛ فائرنگ سے مزید 16 افراد ہلاک

امریکہ میں شدت پسندی اور ٹارگٹ کلنگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں میں کم سے کم 16 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں شدت پسندی اور ٹارگٹ کلنگ میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے شہری کسی بھی وقت اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم سے کم 16 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ریاست الینوائے، اوہائیو اور نیویارک میں پیش آئے جن میں 16 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاست فلوریڈ میں فائرنگ کے 13 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ مسلمان ممالک کو دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دینے والا امریکہ اپنے ملک میں ہونے والے شدت پسندی کے واقعات سے ہمیشہ منہ چھپاتا ہے اور اپنے شہریوں کو کبھی بھی انتہاپسند قرار نہیں دیتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری