چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی


چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

چکوال کے علاقے کلرکہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چکوال کے علاقے کلر کہار میں چکوال روڈ پر رتہ اڈہ میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نےدن دیہاڑے راہ چلتے ہوئے چار افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری