نیوزویک: سپاہ چیف کا حالیہ بیان ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر کاری ضرب


نیوزویک: سپاہ چیف کا حالیہ بیان ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر کاری ضرب

امریکی جریدے نے جنرل جعفری کے حالیہ بیان کے بارے میں لکھا ہے کہ ایرانی کمانڈر کا بیان تہران کیخلاف امریکی پابندیوں پر کاری ضرب تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی جریدے نیوزویک نے سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری کے "سپاہ پر پابندیوں کی صورت میں امریکی اڈوں کے خاتمے" پر مبنی بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

نیوز ویک نے لکھا ہے کہ ایرانی کمانڈر کا واشنگٹن کی جانب سے نئی پابندیوں کی صورت میں خطے سے امریکی اڈوں کے خاتمے پر مبنی بیان ایک کاری ضرب تھا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا تھا کہ امریکہ سپاہ اور ایران کیخلاف دفاعی پابندیوں سے قبل خطے میں ایران کے اطراف میں ایک ہزار کلومیٹر تک تمام اڈوں کو ختم کرے۔

دھیان رہے کہ ان اڈوں میں افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی اڈے شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن کی جانب سے سپاہ اور ایران کے دفاعی پروگرام پر ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے بیان کے ردعمل میں کیا تھا۔

واشنگٹن کی جانب سے ایران کیخلاف نئے پابندیوں پر مبنی بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تاحال پابند رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری