ٹرمپ پریشان؛ افغانستان میں مزید فوجی بھیجے کہ نہیں ؟


ٹرمپ پریشان؛ افغانستان میں مزید فوجی بھیجے کہ نہیں ؟

اگرچہ افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی وضع کی گئی ہے لیکن ٹرمپ نے قومی سلامتی کے عہدیداروں سے ملاقات میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی نہ بھیجیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون میں قومی سلامتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے انکار کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ سے سوال ہوا کہ افغانستان میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا وہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ممکن ہے کہ ہم مزید فوجی نہ بھیجیں۔

امریکی وزیر دفاع نے بھی کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے علاوہ ایک اور بڑے منصوبہ پر کام کر رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ کی موجودگی میں 2 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری میٹنگ میں افغانستان، پاکستان اور شمالی کوریا کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے اگرچہ ابھی ان مشکلات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے بھی افغان امور کے بارے میں جلد ہی بہت کچھ سننے کو ملے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری