ایران اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی رضامندی


ایران اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی رضامندی

امریکی پارلیمنٹ اور سینیٹ نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی کانگریس اور سینیٹ نے ایران پر پابندیاں جاری رکھنے نیز روس اور شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے والے منصوبے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

امریکی کانگریس کے ارکان نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری اور اس سلسلے میں ٹرمپ کے اعتراف کے باوجود ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرتا رہا ہے لیکن پھر بھی غیر جوہری معاملوں میں ایران کو تنبیہ کرنے کے لئے پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے۔

امریکہ نے حال ہی میں ایران کے میزائل پروگرام کو بہانہ بنا کر مجموعی طور پر 18 ایرانی کمپنیوں، چینلز اور افراد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے 7 تنظیموں اور 5 افراد پر ایران یا سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت کے سبب پابندی لگائی تھی نیز دو تنظیموں پر سپاہ پاسداران انقلاب اور ایران کے میزائل پروگرام میں تعاون کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ امریکہ میں موجود ان کے تمام اثاثے منجمد کرتے ہوئے ان پر تمام امریکی کمپنیوں سے تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ منگل کے روز امریکی کانگریس کو اطلاع دی تھی کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل پیرا رہا ہے اور اس سے ایٹمی پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری