غاصب صیہونیوں کو مسجد الاقصی پر قابض نہیں ہونے دیں گے


غاصب صیہونیوں کو مسجد الاقصی پر قابض نہیں ہونے دیں گے

مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور حفاظتی دروازوں کے ہوتے ہوئے ہم مسجد میں داخل نہیں ہونگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ بصری نے کہا ہے کہ ہم سی سی ٹی وی کیمروں کے ہوتے ہوئے مسجد میں داخل نہیں ہونگے۔ ہم نے بعض افراد کو اس مسئلے پر گفتگو کے لئے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک صیہونی اس مسجد پر قابض ہونے کے ارادے سے باز نہیں آئیں گے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم صیہونیوں کو مسجد الاقصی پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا کہ ہمیں آپس میں الجھنے والے عرب ممالک سے کوئی امید نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں مسجد الاقصی صیہونیوں کے مظالم کی شکار ہے فلسطینی مسلمانوں پر عائد پابندیوں کے سبب ملک کے گوشہ گوشہ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اب تک فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 3 فلسطینی شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری