شریف خاندان کے جیل جاتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا، عمران خان


شریف خاندان کے جیل جاتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شریف برادران اور میرا کیس مختلف ہے، میرا ایک روپیہ بھی باہر نہیں سب کچھ پاکستان میں ہے اور میرا ایک روپیہ بھی بچوں کے نام پر نہیں ہے جبکہ شریف برادران کی اربوں روپے کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایسا تاثر دے رہے جیسے میرے اور ان کے کیس میں مماثلت بھی ہے اس لیے آج اس راثر کی نفی کرنے آیا ہوں اور تمام منی ٹریل ثابت کردوں گا کیوں کہ لوگ مجھے ایماندار سمجھتے ہیں اس لئے خیرات دیتے ہیں عوام کا نمائندہ ہوں معاملات واضح اور اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔

سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے جھوٹ بولے اور جعلی دستاویزات جمع کروائیں قوم اندھیری رات سے نکلنے کےلئے فیصلے کا انتظات کررہی ہے جس دن شریف خاندان کواڈیالہ جیل میں ڈالاگیا اس دن نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔

عمران خان نے بتایا کہ چیف جسٹس نے پوچھا کہ لندن کا فلیٹ کس پیسے خریدا تھا چنانچہ اس کی دستاویزات آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں مجھے1987 میں ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کا فائدہ ہوا تھا جس سے میں نے لندن میں 1لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کا فلیٹ خریدا تھا جس کی تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لندن کا فلیٹ کتنے کا بیچا اور پاکستان پیسہ کیسے آیا اس کی مکمل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں علاوہ ازیں رقم کی منتقلی پرجمائمہ نے اپنے اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے فلیٹ کی خریداری اور منی ٹریل سے متعلق مسلم لیگ (ن) عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دی نیوز اخبار میں لکھا گیا کہ عمران خان کی دستاویزات بھی قطری کا خط ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو ڈان سمجھتے ہیں اور میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قطری خط نہیں ہے بلکہ کاؤنٹی کرکٹ کی تفصیلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلیٹس کی خریداری و فروخت اور بنی گالہ جائیداد سے متعلق منی ٹریل اور تمام ذرائع موجود ہیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع ہیں اورکوئی بھی چاہے تو سپریم کورٹ جا کر میری آمدن کی تفصیلات دیکھ سکتا ہے اگر میر شکیل الرحمان چاہیں تو تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرا ایک روپیہ باہر بھی نہیں سب کچھ پاکستان میں ہے اور میرا ایک روپیہ بھی بچوں کے نام پر نہیں ہے بلکہ شریف برادران کی اربوں روپے کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی بھی باری آئے گی اور لندن میں گھراور گاڑیاں کیسے آئیں اس کا بھی حساب ہوگا، آقا کی چوری بچانے والے کوڈر ہے کہ اس کی بھی باری آنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی حمایت میں نکلنے والوں کو مجرم کہتا ہوں اورکرپٹ مافیا کی چوری چھپانے میں میر شکیل الرحمان بھی مجرم ہے جو شریف خاندان کی چوری چھپانے کیلئے میر شکیل الرحمان اپنا اخبار استعمال کررہاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری