ایران پر نئی پابندیاں؛ جرمنی نے امریکہ کو خبردار کیا


ایران پر نئی پابندیاں؛ جرمنی نے امریکہ کو خبردار کیا

جرمنی نے روس کے خلاف عائد امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی نے روس کے خلاف عائد امریکہ کی نئی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بالکل قابل قبول نہیں ہے کہ امریکہ ان پابندیوں کو صنعتی سیاست کی صورت میں استعمال کرے۔

جرمنی نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان یورپ اور امریکہ کی باہمی ہماہنگی سے تجویز کردہ پابندیوں پر موافقت کرے۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے بل کو اکثریتی رائے سے منظوری دے دی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برلین پابندیوں پر عمل کرنے کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ ہے لیکن ہم اسے ایک صنعتی ہتھکنڈے کی صورت میں استعمال کرنے کے خلاف ہیں۔

جرمنی نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر روس کے ساتھ گیس پائپ لائن معاملے کے حوالے سے جرمن کمپنیوں پر کوئی آنچ آئی تو وہ بھی جوابی قدم اٹھائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری