شمالی کوریا: "امریکہ کی کوئی بھی حماقت ایٹمی حملے کا جواز فراہم کریگی"


شمالی کوریا: "امریکہ کی کوئی بھی حماقت ایٹمی حملے کا جواز فراہم کریگی"

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی کوئی بھی حماقت ہمیں امریکہ کے خلاف ایٹمی حملے شروع کرنے کا جواز فراہم کرنے کے لئے کافی ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ کوریا میں 1950-1953 تک چلنے والی جنگ کی 46ویں سالگرہ پر امریکہ کی جانب سے کوئی بھی حماقت اسے ہمارے ایٹمی حملوں کا نشانہ بنانے کے لئے کافی ہوگی۔

شمالی کوریا کی مسلح افواج کے وزیر پاک یونگ سیک نے ایک پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ہمارے خلاف حملے کی ساز باز کر رہا ہے اور ہمیں تر نوالہ سمجھ رہا ہے تو وہ جان لے کہ ہم جواب میں بنا کوئی الٹی میٹم دئے امریکہ کے دل پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا کہ شمالی کوریا مذکورہ سالگرہ کے موقع پر ایک اور میزائل کا تجربہ کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

امریکی حکام نے بھی خبر دی ہے کہ کوریا کے کاسونگ شہر کی چھاونی میں ان دنوں ہلچل ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کوریا اگلے چند دنوں میں میزائل تجربہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔   

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری