ایران کا فضائی اڈے کا افتتاح اور خلائی راکٹ "سیمرغ" کا کامیاب تجربہ + ویڈیو اور تصاویر


ایران کا فضائی اڈے کا افتتاح اور خلائی راکٹ "سیمرغ" کا کامیاب تجربہ + ویڈیو اور تصاویر

ایرانی فضائی صنعت کے نائب سربراہ مہدی نصیری کا کہنا ہے کہ امام خمینی فضائی اڈہ 10 سال تک ایران کی فضائی صنعت کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینی (رہ) قومی خلائی مرکز کا افتتاح کردیا ہے اس موقع ایرانی ماہرین نے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سیمرغ راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ایران نے خلائی راکٹ "سیمرغ" کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 250 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار سے 500 کلومیٹر دور تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینی (رہ) خلائی مرکز کا افتتاح کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایران کی علمی اور دفاعی پیشرفت کو نہیں روک سکتا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری