پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف عمر بھر کیلئے نااہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا


پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف عمر بھر کیلئے نااہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو عمر بھر کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔

فیصلہ سنانے سے قبل ججز نے اپنے چیمبر میں مشاورت کی۔

پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ہائی الرٹ ہے، سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کے علاوہ رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے پاسز رکھنے والوں کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی عمل درآمد بینچ نے 21 جولائی کو پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری