العربیہ چینل نے محمد بن نائف کی نظربندی کی تردید کردی


العربیہ چینل نے محمد بن نائف کی نظربندی کی تردید کردی

سعودی چینل "العربیہ" نے امریکہ میں سعودی سفیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ محمد بن نائف کی نظربندی اور ان کو سفر کی اجازت نہ ہونے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی چینل العربیہ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں سعودی سفیر نے محمد بن نائف کی نظربندی اور ان کو سفر کی اجازت نہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سعودی سفیر نے مزید کہا ہے کہ محمد بن نائف اور نیشنل گارڈز کے سربراہ متعب بن عبدالله، ریاض اور مکہ میں عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے جنازے میں شامل تھے، لیکن میڈیا کی جانب سے ان کو کوریج نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر محمد بن نائف کی نظر بندی کی خبریں غلط ہیں۔

خیال رہے کہ محمد بن سلمان کی ولی عہدی کے بعد، نیویارک ٹائمز اور دوسرے میڈیا چینلز نے ان کے نظر بند ہونے کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری