نواز شریف وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوگئے، ترجمان وزیراعظم ہاوس


نواز شریف وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوگئے، ترجمان وزیراعظم ہاوس

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں جبکہ کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے جب کہ کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جایئں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری