سپاہ کی اسپیشل فورسز نے چین میں آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی


سپاہ کی اسپیشل فورسز نے چین میں آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خصوصی فورس کے ہوا بازوں نے چین میں جاری بین الاقوامی آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی 33ویں امام مہدی ائیربورن یونٹ، جو اس سے قبل ایرانی فضائی ٹیموں کے درمیان مقامی مقابلوں میں درجہ درجہ اول قرار دی گئی تھی، ہانک کانگ کے شمال مغربی میں واقع بندرگاہ گوانگ ژو میں بین الاقوامی آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ آرمی گیمز 2017 کل 28 مقابلوں پر مشتمل سیریز ہے جو 12 اگست تک مختلف ممالک کی حدود میں جاری رہیں گے۔ 

ان ممالک میں روس، آذربایجان، بیلاروس، قازقستان، اور چین شامل ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری