پاناما کیس فیصلہ؛ لاہور میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے


پاناما کیس فیصلہ؛ لاہور میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے

فیصلہ آنے سے صرف چند گھنٹے قبل ہی لاہور شہر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سکیورٹی پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے تعینات کی گئی ہے تاہم شہری اس قدر بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات دیکھ کر پریشانی کے عالم میں ہیں اور خیر و عافیت کی دعا کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کا فیصلہ آج سنا۔

فیصلہ آنے سے پہلے ہی ملک بھر میں ایک ہلچل برپا ہو گئی اور سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

فیصلہ آنے سے صرف چند گھنٹے قبل لاہور شہر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے، جس کے باعث شہری بھی حیران و پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سکیورٹی پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے تعینات کی گئی ہے تاہم شہری اس قدر بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات دیکھ کر پریشانی کے عالم میں ہیں اور خیر و عافیت کی دعا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پانامہ کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری