پاناما کیس فیصلے پر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل + تصاویر


پاناما کیس فیصلے پر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل + تصاویر

پاناما کیس فیصلے کے بعد سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: پاناما کیس فیصلے پر سیاسی رہنماوں کے ملے جلے ردعمل ملاحظہ ہو؛

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہےکہ قوم جاگ گئی ہے، بڑے پاکستان کاخواب دیکھ رہاہوں۔ انہوں نے اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی کال دے دی۔

تحریک انصاف ہی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ آج پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، عدلیہ نے تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے۔

مریم نواز کے پاناما کیس فیصلے پر اظہار خیال ان کے ٹوئیٹ اکاونٹ پر ملاحظہ کریں؛

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نےکہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف جیت گیا ہے۔ قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈارکےخلاف ریفرنس ریفرنس دائر کرنےکے فیصلے کے بعد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے اپناسامان سمیٹ لیاہے۔

وزیر قانون پنجاب کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے اور وہ 20 کروڑ عوام کی عدالت سے سرخرو ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی کے باوجود مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کیساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کی کال نہیں دی بلکہ عوام کو صبر کی تلقین کی ہے، پارٹی نے واضح ہدایت کی ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے لکھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان اور عوام کی جیت ہے، قوم تاریخی فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے ججوں کی احسان مند ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہنے والے تمام افراد کے کھاتے کھولے جائیں اور تمام کرپٹ افراد کو بیرحم احتساب کی زد میں لایا جائے، احتساب اور انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سیاست کو کرپٹ افراد سے پاک کرنا ضروری ہوگیا ہے، سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جسٹس نجفی کمیشن رپورٹ کو بھی منظر عام پر لانے کا حکم جاری کرے۔

پاناما کیس فیصلے کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے کچھ یوں کہا؛

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات پر اللہ کاشکر اداکرے، سپریم کورٹ میں سرخرو ہوئے، قوم کو عدلیہ پرفخر ہے اب احتساب کا کڑا سب پر برسےگا، کوئی بالاترنہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پاناما کے فیصلے سے متعلق مزید کوئی رائے نہیں دینا چاہتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری