پیوٹن کا وعدہ؛ مستقبل قریب میں ڈالر کی عالمی کرنسی کی حیثیت ختم ہوجائیگی + تصویر


پیوٹن کا وعدہ؛ مستقبل قریب میں ڈالر کی عالمی کرنسی کی حیثیت ختم ہوجائیگی + تصویر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی ڈالر کی عالمی کرنسی کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی نظام میں ڈالر پر اعتراض اور امریکہ  کے معاندانہ رویے کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی جگہ عالمی کرنسی کے مطالبے نے زور پکڑا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے ایک رپورٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے لکھا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی حیثیت میں اور کمی آئے گی۔

پیوٹن کے مطابق مختلف ممالک کے عہدے داران اور عوام کو منظم کرتے ہوئے ڈالر کی جگہ کسی عالمی کرنسی کو لانا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام مستقبل میں ممکن ہے ڈالر کے کمزور ہونے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن فی الحال یہ ممکن نہیں ہے کیوںکہ نظارت اور منیجمنٹ صاف و شفاف نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری