مسجد الاقصی مسئلہ کو حل کرنے میں سعودی دعووں پر صیہونی میڈیا کا رد عمل


مسجد الاقصی مسئلہ کو حل کرنے میں سعودی دعووں پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

ایک صیہونی میڈیا چینل نے مسجد الاقصی کے حوالے سے حالیہ اقدامات میں سعودی شاہ کے عمل دخل کی تردید کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صیہونی روزنامہ "میکور ریشن" نے لکھا ہے کہ دیگر تمام عرب ممالک کے برخلاف سعودی عرب ہماری پریشانیوں کو بہتر سمجھتا ہے کہ ہم نے کیوں مسجد الاقصی کے  سامنے الیکٹرونک دروازے نصب کئے تھے۔ 

صیہونی وزیراعظم اور سعدوی حکام کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے رابطوں میں آل سعود ہمارے دلائل سے متفق ہو گئے تھے۔

اس روزنامہ کے مطابق نتانیاہو نے سعودی حکام سے کہا تھا کہ جس طرح آل سعود مسجد الحرام کے لئے اقدام کرتی ہے ہم بھی مسجد الاقصی کے لئے فکرمند ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ مسجد الاقصی میں ہونے والے حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے سبب کشیدگیوں کو کم کرنے کیلئے شاہ سلمان نے کچھ عرب رہنماوں سے کامیاب مذاکرات کئے تھے۔

انہوں نے عالمی رہنماوں سے بھی اس سلسلے میں بات کی تھی۔

آل سعود کے دعوے کے مطابق شاہ سلمان نے مسجد الاقصی میں فلسطینی مسلمانوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کے لئے بھی امریکی حکام سے بات چیت کی تھی جس کا نتیجہ بھی برآمد ہوا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری