جنرل سنائی: مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی تکفیری نظام کی بربادی کا پیش خیمہ


جنرل سنائی: مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی تکفیری نظام کی بربادی کا پیش خیمہ

سپاہ کے سیاسی معاون جنرل سنائی نے خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی تکفیری ٹولے کی بربادی کا پیش خیمہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی معاون جنرل رسول سنائی راد نے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: شام اور عراق میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف حالیہ فتوحات در حقیقت مزاحمتی تحریکوں کی اس ٹولے کے خلاف جدوجہد، تکفیریت اور اس کے حامیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عرصے سے جاری جنگ میں حاصل ہونے والی فتوحات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ مزاحمتی تحریک کو استحکام عطا کرے گا۔ مزاحمتی تحریکوں کے مد مقابل تکفیری دہشت گردوں کا فرار اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ دہشت گردوں میں اب مقابلے کی سکت نہیں رہی ہے اور انہوں نے حوصلہ  ہار دیا  ہے۔ تکفیری ٹولے میں بربادی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو ان کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری