دمشق کا شام میں امریکی اتحاد کے جرائم کیخلاف اقوام متحدہ کے نام خط


دمشق کا شام میں امریکی اتحاد کے جرائم کیخلاف اقوام متحدہ کے نام خط

شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں شام میں امریکی اتحاد کے جرائم کا سد باب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے داعش سے مقابلہ کے نام پر بنے نام نہاد امریکی اتحاد کی جانب سے حلب، رقہ، دیرالزور اور حسکہ میں عام شہریوں کے خلاف انجام دئے گئے جنگی جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے نام خط لکھا ہے۔

دمشق نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی صلح اور سلامتی کے حوالے سے اپنے فریضے کو انجام دیتے ہوئے شامی عوام کے خلاف امریکی اتحاد کے جرائم کو روکے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک کو سلامتی کونسل کے قوانین کا احترام کرنے کے لئے مجبور کرے۔

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکی حملوں نے شام میں قتل عام اور تباہی پھیلائی ہوئی ہے، یہ حملے دہشت گردوں کو امداد پہنچانے، شام کو برباد کرنے اور اس مشکل کو مزید طول دینے کا سبب بنے ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں امریکی حملوں میں 29 افراد جاں بحق اور کم سے کم 8 زخمی ہو گئے تھے۔ اب تک امریکی حملوں میں سینکڑوں عام شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری