حزب المجاہدین کے کمانڈر "ریاض نائیکو" بھی القاعدہ اور داعش کے خلاف + ویڈیو


حزب المجاہدین کے کمانڈر "ریاض نائیکو" بھی القاعدہ اور داعش کے خلاف + ویڈیو

حریت رہنماوں کے بعد حزب المجاہدین کے کمانڈر "ریاض نائیکو" نے بھی القاعدہ اور داعش کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ سے ہماری تحریک کو وابستہ کرنا ہماری جدوجہد کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

سری نگر سے خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں حزب المجاہدین کے سرکردہ کمانڈر ریاض احمد نائیکو کل اچانک شارق احمد شیخ کے جلوس جنازہ میں گلزار پور پلوامہ میں نمودار ہوئے جس دوران وہاں موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

حزب کمانڈر نے اپنے مختصر تقریر میں لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے ساتھ القاعدہ کو وابسطہ کرنا اصل میں ہماری جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔

انہوں نے تقریر کے دوران کہا کہ پاکستانی پرچم ہمارا پرچم ہے ہماری جدوجہد کو القاعدہ یا داعش کے ساتھ وابستہ کرنا ایک چال ہے۔

انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔

نائیکو نے کشمیر میں القاعدہ اور داعش کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کا یہاں کوئی وجود نہیں ہے۔

ذاکر موسٰی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہاں ہاتھوں میں اسلام کا پرچم لئے ہوئے ہیں ضروی نہیں وہ ہمارے اپنے ہونگے ایسے افراد کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی حمایت نہ کریں جو  پاکستانی پرچم اور بھارت کے خلاف ہماری جدوجہد کے خلاف ہو۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری