2 اگست؛ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کا دن/ چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار


2 اگست؛ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کا دن/ چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جہاں شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں انہوں نے کابینہ میں حلف لینے سے انکار بھی کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی اور نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کی وفاقی کابینہ آج رات مقامی وقت کے مطابق 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما ان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار پارٹی میں موجود ہیں اور ناراض بھی نہیں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری