امام خامنہ ای کا اسلام مخالف سازشوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ہے، سید حسن نصراللہ

امام خامنہ ای کا اسلام مخالف سازشوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ہے، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ استعماری طاقتوں کی اسلام مخالف سازشوں کو ناکام بنانے میں آیت اللہ امام خامنہ ای کا ہی کلیدی کردار ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے بیروت میں ایرانی وفد سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے استعماری طاقتوں کی طرف سے  عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں امیر عبداللہیان کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات میں کی ہے۔

ایرانی وفد نے سید حسن نصراللہ کو دہشت گردوں کے خلاف اسلامی مزاحمت کی حالیہ کامیابیوں اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر لبنانی عوام، حزب اللہ اور لبنانی فوج کی کامیابی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔

ایرانی وفد سے ملاقات میں سید حسن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کے نقشہ کو تبدیل کرنے کی کوششوں  میں ہیں اور سامراجی طاقتوں کا یہ منصوبہ بڑا خطرناک ہے جس کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مسلم ممالک میں جاری میں دہشت گردی  کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور اسرائیل کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری