سنی تحریک اگست کے مہینے کو وفائے پاکستان کے عنوان سے منائے گی


سنی تحریک اگست کے مہینے کو وفائے پاکستان کے عنوان سے منائے گی

سنی تحریک کے رہنما مولانا مجاہد عبدالرسول نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی کو پورے ملی جوش اور جذبے کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنی تحریک کے رہنما مولانا مجاہد عبدالرسول نے ماہ اگست کو وفائے پاکستان کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے  کارکنان سے اپیل کی ہے کہ  جشن آزادی کو پورے ملی جوش اور جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔

سنی تحرک کے رہنما کا کہنا ہے کہ  قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور یوم آزادی کے استقبال کیلئے گلی محلوں کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا استحکام وطن کیلئے وفائے پاکستان کے جذبے کو فروغ دینے کی  اشد ضرورت ہے، قیام پاکستان کے مقاصد ملک میں نظام مصطفی (ص) نافذ کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔

سنی تحریک نے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ  قیام پاکستان کے مقاصد کو اُجاگر کرنے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں کانفرنسیں، ریلیاں، سیمینارز، کیک کٹنگ اور پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا سنی تحریک NA120 اور PP159 کے الیکشن میں پھر پور حصہ لے گی۔

آئین اور قانون کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔

مولانا نے ملک میں جاری  دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاک فوج پرپوری قوم کو فخر ہے۔

 آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد سے دہشتگرد کمزور اور پاکستان مستحکم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ کو کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری