سعودی عرب: مسجد الاقصی کی بندش کی صورت میں فلسطین کے حالات مزید خراب ہونگے

سعودی عرب: مسجد الاقصی کی بندش کی صورت میں فلسطین کے حالات مزید خراب ہونگے

سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کہا کہ مسجد الاقصی کو بند کرنے کا اسرائیلی اقدام فلسطین کے حالات کو مزید کشیدہ کر دے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق استنبول میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی اسلامی تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین مسئلہ پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت قدس ہو، فلسطینی قوم کا مسلمہ حق ہے اور تمام بین الاقوامی معاہدے اس بات پر تاکید کرتے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ سعودیہ کی تاکید ہے کہ مسجد الاقصی کو بند کرنے کا کوئی بھی اسرائیلی منصوبہ فلسطین مسئلے کو اور پیچیدہ کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اقدام عالم اسلام کے پیکر پر کاری ضرب ہے۔ عالم بشریت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کیخلاف اپنے فرائض انجام دے۔

یاد رہے کہ حالیہ قدس کشیدگی کے حوالے سے اسلامی تعاون کونسل اجلاس استنبول میں منعقد ہوا جس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اس تنظیم کے رکن ممالک کے 44 نمائندوں نے شرکت کی۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری