ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام "مھدی برحق کانفرنس" آج ہوگی/ پریس کانفرنس + وڈیو اور تصاویر


ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام "مھدی برحق کانفرنس" آج ہوگی/ پریس کانفرنس + وڈیو اور تصاویر

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مھدی برحق کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مھدی برحق کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پریڈ گراونڈ پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین نے اجتماع اور پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید استعماری، استکباری اور ضیائی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے، جس کے باعث ان طاقتوں نے انہیں اپنے مفادات کے پیش نظر راستے سے ہٹایا اور انہیں شہید کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے اور ان کی یاد میں منعقد ہونے والی مھدی برحق کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری