صیہونی میڈیا؛ ایران پر دباو ڈالنے کیلئے ٹرمپ کی پابندیاں اچھی شروعات ہیں

صیہونی میڈیا؛ ایران پر دباو ڈالنے کیلئے ٹرمپ کی پابندیاں اچھی شروعات ہیں

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر دباو ڈالنے کیلئے نئی پابندیوں پر ٹرمپ کے دستخط اچھی شروعات ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صیہونی ویب سائٹ "عاروتص شوع" نے لکھا ہے کہ ایران میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیاں ایران پر دباو ڈالنے کیلئے اچھی شروعت ہے۔

عاروتص شوع نے امریکی پابندیوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا رویہ اس سابقہ صدر سے بالکل مختلف ہے۔

اس صیہونی ویب سائٹ نے اپنے جھوٹے دعووں کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج شام، عراق، یمن، افغانستان نیز سعودیہ کے شیعہ نشین علاقوں میں ایران کے کردار کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی سابقہ حکومت میں سختی سے سانس لینے والے خلیجی ممالک اور اسرائیل و مصر ان پابندیوں کو بہترین اقدام مانتے ہیں۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری