امریکہ کے بعد اقوام متحدہ کی بھی شمالی کوریا پر پابندیاں


امریکہ کے بعد اقوام متحدہ کی بھی شمالی کوریا پر پابندیاں

اقوام متحدہ نے ہمیشہ کی طرح امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے بھی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

واضح رہے کہ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات پر عائد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی پابندیوں کا بل امریکہ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جسے سیکورٹی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

بل کے تحت شمالی کوریا سے کوئلے سمیت دیگر معدنیات کی برآمدات پر پابندی ہو گی۔

نئی پابندیوں کے باعث شمالی کوریا کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔ بل کے تحت شمالی کوریا کی 9 شخصیات اور 4 اداروں کو بھی بین کیا گیا ہے۔

ان شخصیات اور اداروں کے اثاثے منجمد جبکہ سفر پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری