عمار حکیم کی امام خمینی (رہ) کی زیارت پر حاضری

عمار حکیم کی امام خمینی (رہ) کی زیارت پر حاضری

عراق کے مقبول مذہبی رہنما اور سیاسی جماعت کے سربراہ عمار حکیم نے انقلاب اسلامی ایران کے بانی رہنما امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم جو ایرانی صدر مملکت حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے ایران تشریف لائے ہیں، نے تہران میں واقع امام خمینی(رہ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آپ کے مزار پر تشریف لے گئے اور ان کی بارگاہ میں عقیدت پیش کی۔

یاد رہے کہ صدر حسن روحانی کی حلف برداری میں 90 سے زیادہ ممالک کے نمائندے موجود تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری