"السخنہ" داعش سے آزاد کرالیا گیا/ شامی فوج "دیرالزور" سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر


"السخنہ" داعش سے آزاد کرالیا گیا/ شامی فوج "دیرالزور" سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر

دیر الزور سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شامی شہر السخنہ کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ حمص میں واقع اہم ترین شہر "السخنہ" کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ السخنہ نامی علاقہ دیرالزور کے نزدیک ہونے کی وجہ سے شامی فوج کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کو روس کی حمایت حاصل ہے جس کے نتیجے میں شام میں موجود داعشی دہشت گرد نابودی کے دھانے پر ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوجی دستے حما صوبے میں نہایت تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہے ہیں۔

دوسری طرف امریکی اتحاد کے جنگی طیارے شامی شہر الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ الرقہ شہر پر داعش کا قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری