قطر نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا


قطر نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا

خلیجی ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جس نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت دینے کا قانون منظور کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔

قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈز کے اجراء کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

اس قانون کے تحت شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔

ایسے غیرملکی جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہوگی، انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

مستقل ریزیڈنٹ کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری