اطالوی وزیرخارجہ ایران کا دورہ کریں گے


اطالوی وزیرخارجہ ایران کا دورہ کریں گے

اٹلی کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اطالوی وزیرخارجہ ایران کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے نائب وزیر خارجہ وینسینٹو آمنڈولا  کا کہنا ہے کہ اطالوی وزیرخارجہ جلد ہی تہران کے دورے پر جائیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

وزیرخارجہ کے تہران دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اٹلی کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی کے تاجر ایران میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ نائب اطالوی وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اتحاد سمیت خطے کے اہم مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری