تہران؛ شہید عارف حسینی کی 29ویں برسی کی مناسبت سے یادگار تقریب کا انعقاد


تہران؛ شہید عارف حسینی کی 29ویں برسی کی مناسبت سے یادگار تقریب کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ رات علامہ شہید عارف حسین الحسینی رح کی انتیسویں برسی کی مناسبت سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ رات علامہ شہید عارف حسین الحسینی رح کی انتیسویں برسی کی مناسبت سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں قم، مشہد، اصفہان اور تہران میں مقیم پاکستانی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی اور ایرانی شہریوں نے شرکت کی۔

پانچ اگست برسی شہید عارف الحسینی کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر منوچہر متقی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ شفقت شیرازی، ڈاکٹر عادل مزاری، حجتہ الاسلام شیخ دقاق اور ڈاکٹر راشد نقوی نے خطاب کیا۔

مقررین اور پروگرام میں شریک خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شہید عارف الحسینی رح کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری