پاکستانی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سڈنی میں کامیاب ایکسپو کا انعقاد


پاکستانی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سڈنی میں کامیاب ایکسپو کا انعقاد

پاکستانی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک روزہ کامیاب "ایکسپریس پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو" کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اچھا موقع قرار دیا، شرکا نے ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا کہ ایک بڑے اور بامقصد ایونٹ کیلیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو منتخب کیا گیا۔

ایکسپو کا افتتاح آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے اپنے خطاب میں کہا بیرون ممالک مقیم ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ وطن میں بھی ان کا ذاتی گھر ہونا چاہیے، چھوٹا ہی ہو لیکن ہو ضرور، البتہ سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ایکسپریس کے اس ایونٹ سے سڈنی میں رہنے والے پاکستانیوں کو اعتماد ملے گا۔

تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں بریگیڈیئر عاصم خان، میلبورن سے ڈاکٹر نیاز احمد، پاکستان آسٹریلیا کونسل کے صدر اور نیوزی لینڈ پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہباز چودھری، جاوید اقبال، سڈنی سے اعجاز خان، مسعود چیمہ، رانا افتخار، حسن رانا، حاجی شبیر اقبال، وسیم شاہ، جاوید شاہ، راجہ اسلم، ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر شمس، ڈاکٹر اکرم حسن، ندیم شیخ، حافظ گلزار، انصاف علی خان، اشرف چوہان، چوہدری انور، سینئر صحافی ظفر شاہ، نذیر الحسن تھانوی، شفیق جعفری بھی شامل تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری