عراقی فضائیہ کے حملے میں 170 داعشیوں کی ہلاکت


عراقی فضائیہ کے حملے میں 170 داعشیوں کی ہلاکت

عراقی ذرائع نے اس ملک کی فضائیہ کے حملے میں 170 داعشی دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس ملک کی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین کے شمالی علاقے الشرقاط میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 170 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں بندوقوں سے بھری دو گاڑیاں اور دیگر اسلحے سے بھری 11 گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ الشرقاط کی بائیں جانب کی پٹی جون 2014ء سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری