لاوروف: ایران، روس اور ترکی کے نمائندے جلد ہی تہران میں ملاقات کریں گے


لاوروف: ایران، روس اور ترکی کے نمائندے جلد ہی تہران میں ملاقات کریں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس، ایران اور ترکی کے نمائندے 8 یا 9 اگست کو تہران میں ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام بحران پر گفتگو کرنے کے لئے جلد ہی ایران، روس اور ترکی کے نمائندے تہران میں ملاقات کریں گے۔

انہوں نے فیلیپائن میں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ "میں نے آستانہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تہران میں روسی سفارتخانے کے ایک عہدے دار نے بھی ان تینوں ممالک کے فوجی عہدے داروں کی ایک ممکنہ نشست کی خبر دی تھی تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نشست میں روسی وفد کی سربراہی کون کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری