جنرل پاکپور: سپاہ نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اور دہشتگرد گروہ کو ختم کردیا


جنرل پاکپور: سپاہ نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اور دہشتگرد گروہ کو ختم کردیا

سپاہ کی بری یونٹ کے کمانڈر نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اور دہشتگرد گروہ کے خاتمے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل پاکپور نے خبر دی ہے کہ اسلامی انقلاب کے مخالف ایک دہشت گرد گروہ جو ملک میں تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے عزائم رکھتا تھا، کو سپاہ پاسداران نے مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں واصل جہنم کیا۔ 

جنرل پاکپور کے مطابق اس دہشت گرد گروہ کے 2 ارکان جائے وقوعہ پر ہی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے جن کے پاس کافی مقدار میں سنگین اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری