میزائل ٹیکنالوجی کیلئے کوششیں کئی گنا زیادہ/ دشمن، ایران کے خلاف لیبیا جیسی سازش میں مصروف


میزائل ٹیکنالوجی کیلئے کوششیں کئی گنا زیادہ/ دشمن، ایران کے خلاف لیبیا جیسی سازش میں مصروف

سپاہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران میزائل ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے پہلے سے کئی گنا زیادہ محنت کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ آج عالمی استکبار ہمارے مد مقابل صف آرا ہے۔ وہ اقتصادی پابندیاں، بدامنی اور ثقافتی و سماجی جنگ کے ذریعہ ہمارے نظام حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن سوشل میڈیا کا سہارا لے کر بھی ہمارے خلاف ماحول بنانے اور جھوٹی سازشیں پھیلانے نیز مخاطبین کو ورغلانے میں کافی حد تک کامیاب ہو سکتا ہے جس طرح ملک کی سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے ایسے ہی سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران میں بھی لیبیا والا حربہ استعمال کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

انہوں نے پہلے لیبیا سے ہتھیار لے لئے اور پھر حملہ کرکے لیبیا کو آج اس حال پر پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ دشمنوں کی تمام سازشیں پہلے کی طرح ناکام رہیں گی۔ ایران میزائل ٹیکنالوجی کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ محنت کر رہا ہے اور یقینا دشمن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری