یمنی فوج کے سعودی اتحادی افواج کیخلاف منفرد حملے


یمنی فوج کے سعودی اتحادی افواج کیخلاف منفرد حملے

یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز آل سعود کے اتحادی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحاد کے کئی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایاہے۔

العہد خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے صوبہ تعز اور یختل نامی علاقے میں موجود سعودی اتحاد کے فوجی کیمپوں پر کاتوشیا میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی اتحادی فوج کے کئی مراکز پر شدید گولہ باری کرکے مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے آل سعود کی ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں ایک ہوش ربا کارروائی کرکے آل سعود کے کرائے کے متعدد فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی سرکاری فوج کے حملوں کے جواب میں کئی رہائشی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران 14 مرتبہ حرض اور میدی نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ آل سعود کے کرایے کی مسلح افراد نے الحجزی اور المخدرہ نامی علاقوں پر شدید شیلینگ اور بمباری کی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری