قطر کی ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر + ویڈیو


قطر کی ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر + ویڈیو

قطری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قطری مسلح افواج نے ترک فوجوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روزنامہ الشرق الاسط نے لکھا ہے قطر اور ترکی کی مسلح افواج وسیع پیمانے پر مشقیں کی ہیں۔

ترکی اور قطر کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں ممالک نے قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے عرب ممالک کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین شامل ہیں جس کی وجہ سے بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ان ممالک کا موقف ہے کہ قطر اخوان المسلمین اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ مشقوں کے آخری 2 ایام یعنی 7 اور 8 اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے ان مشقوں کا معائنہ کیا۔

دوسری جانب ترکی نے قطر میں اپنا ایک فوجی اڈہ بھی قائم کیا ہے جس میں کم سے کم 150 ترک فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری